حریت کانفرنس کا شہید کشمیری نوجوانوں زاہد احمد بٹ ، اشتیاق احمد ، محمد اشرف ڈار اور محمد یونس شیخ کو خراج عقیدت
جمعہ 11 اگست 2017 11:31
(جاری ہے)
حریت چیئرمین سیدعلی گیلانی کی ہدایت پر تحریک حریت کا ایک وفدنودل ترال، بٹہ گنڈ، سیموہ اور فرصل پلوامہ گیا ۔وفد میں بشیر احمد قریشی اور دیگر کارکن شامل تھے جنہوںنے سیدعلی گیلانی کی طر ف سے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کا پیغام پہنچایا۔ بشیر احمد نے شہید زاہد احمد کی نماز جنازہ کی امامت کی۔
حریت ترجمان نے واضح کیاکہ حقائق سے نظریں چرانے کی پالیسی سے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل میں کوئی مدد نہیں مل سکتی ہے ۔انہوںنے واضح کیاکہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و سلامتی کیلئے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا دیرپاحل ناگزیر ہے ۔ ترجمان نے افسوس ظاہر کیاکہ بھارت کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے نہتے کشمیریوں کو ظلم وتشدد اور قتل عام جبکہ خواتین کی بے حرمتی کو ایک جنگی ہتھیار کے طورپر استعمال کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بالعموم اور جنوبی کشمیر بالخصوص بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کوئی سرحدی تنازعہ نہیں بلکہ ایک کروڑ تیس لاکھ سے زائد کشمیریوں کے سیاسی مستقبل اور حق خودارادیت کا مسئلہ ہے ۔ حریت کانفرنس نے اقوامِ عالم سے اپیل کی کہ وہ کشمیری عوام کی نسل کشیُ، خوف ودہشت، پیلٹ گن اور ظلم و تشددمیں ملوث بھارتی فوجیوںکو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیںتاکہ مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرائی جاسکیں۔واضح رہے کہ بھارتی فوجیوںنے بدھ کے روز ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران زاہد احمد بٹ ، اشتیاق احمد ، محمد اشرف ڈار اور کشمیری لڑکے محمد یونس شیخ کوشہید کردیا تھا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.