مظفر آباد‘ ساتھرا جلال آباد پرائمری سکول خستہ حالی کا شکار‘شدید بارش سے سکول کی حفاظتی دیواریں منہدم ہو گئی

طلباء طالبات کا سکول میں داخل ہونا مشکل ہو گیا‘عوام علاقہ کاسنگین صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعہ 11 اگست 2017 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) ساتھرا جلال آباد پرائمری سکول خستہ حالی کا شکار۔شدید بارش سے سکول کی حفاظتی دیواریں منہدم ہو گئی ۔طلباء طالبات کا سکول میں داخل ہونا مشکل ہو گیا ،۔عوام علاقہ نے اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساتھرا پرائمری سکول نزد پلی جلال آباد سرکاری سکول میں نہ بجلی نہ پانی ہے ۔اوپر سے ساون کی بارش نے طلباء و طالبات کا سکول میں جانا بھی بندہو گیا ہے ۔لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹیچرز اور طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے ۔عوامی حلقوں نے ذمہ داران سے اس صورتحال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :