شوپیان میں بھارتی فورسز کے آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے،مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری

ہفتہ 12 اگست 2017 23:12

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع شوپیان کے علاقے آونیورہ میں بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے خلاف لوگ زبردست احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے ہفتے کی شام آونیورہ کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

علاقے کے لوگوں نے گھر وں سے باہر آکر بھارتی فورسز کے آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میںمظاہرین اور فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :