میرپور شہر کے عوام نے تعمیر وترقی کیلئے بے پنا کردارادا کیا آزاد کشمیر کو منی لند ن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ‘بجلی کی لوڈشیڈنگ سوتیلی ماں جیساسلوک برداشت نہیں کیا جائے گا

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ سلیم زمان ڈار کی بات چیت

اتوار 13 اگست 2017 16:10

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ سلیم زمان ڈار نے کہا ہے کہ میرپور شہر کے عوام نے تعمیر وترقی کیلئے بے پنا کردارادا کیا آزاد کشمیر کو منی لند ن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ سوتیلی ماں جیساسلوک برداشت نہیں کیا جائے گا ‘بجلی کی لوڈ شیڈنگ وبال جان بن چکا عوام کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے میرپور کی عوام بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ آ چکے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ناقابل قبول ہے عوام کوہونیوالے نقصان پرخاموش نہیں بیٹھ سکتے لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بندنہ کیاگیاتو سڑکوں پرنکلنے پرمجبورہونگے منگلاڈیم کی تعمیرکے وقت اہلیان میرپورسے کہاگیاکہ ان کے ہربہنے والے آنسوکی قیمت اداکی جائیگی لیکن مقام افسوس ہے کہ مفت بجلی وپانی کے دلاسے دینے والے اپنے وعدوں پرعملدرآمدنہ کراسکے اورآج صورتحال اس حدتک گھمبیرہورہی ہے کہ میرپورکے باسی مہنگی ترین بجلی خریدنے پرمجبورہیں لیکن پھربھی لوڈشیڈنگ کاسامناہے محکمہ برقیات وواپڈاکے حکام ہوش کے ناخن لیں عوام کاپیمانہ صبرلبریزہوگیاتوحالات خراب ہونگے جس کی تمام ترذمہ داری حکمرانوں پرہوگی،چیف انجینئرمحکمہ برقیات غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ووولٹیج کی کمی کانوٹس لیں اورعوام کودرپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیںاور قر بانیاں دینے والے ضلع کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ سلیم زمان ڈار نے کہاکہ میرپور کے عوام نے اپنے اباواجداد کی قبروں کو پانی کی نذر کر کے دوہری قر بانی دی مگر سوتیلی ماں جیسا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :