کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ

منگل 15 اگست 2017 16:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء) بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپر منانے کیلئے کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرے کے شرکاء نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی ،ظلم و تشدداور نہتے کشمیریوں کے قتل عام پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے بھارتی حکومت کو خبردار کیاگیا کہ وہ ان ہتھکنڈوں سے باز رہے ۔

انہوںنے واضح کیاکہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتا۔ مظاہرے میں شامل حریت قائدین نے کہاکہ مسئلہ کشمیر جموںوکشمیر کے ڈیڑھ کروڑ عوام کی زندگی و موت اور حق خوداردیت کا مسئلہ ہے جسے بھارت اور پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی صورت میں تسلیم کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ مسئلہ کشمیر کو سرحدی یا دوطرفہ تنازعہ قرارنہیں دیا جاسکتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے بھارتی مظالم کے باوجود اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حریت قائدین نے کہاکہ کشمیری عوام بھارتی ظلم و تشدد ، قتل عام اور قید و بند کی صعوبتوںکاسامنا کر کے بھارت کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ بھارتی تسلط سے ہر قیمت پر آزادی چاہتے ہیں۔ انہوںنے عالمی برداری سے اپیل کہ وہ مقبوضہ علاقے میں ظلم وتشدد ، قتل عام ، گرفتاریاں اور دیگر مظالم بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے۔انہوںنے واضح کیاکہ کشمیریوںکی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں دیر پا امن قائم نہیں ہو سکتا اور کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے۔

متعلقہ عنوان :