ضلع حویلی کہوٹہ میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منایاگیا

منگل 15 اگست 2017 20:01

فارورڈ کہوٹہ حویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اگست2017ء) ضلع حویلی کہوٹہ میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منایاگیا۔ ڈپٹی کمشنر حویلی کے آفس سے سرکاری ملازمین اور سکولوں کے بچوں کی کثیر تعداد نے ریلی نکالی جو کہ بابری چوک میں جلسہ کی صورت اختیار کر گئی۔ ریلی کے شرکاء نے سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں اور بھارت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ آج بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ہم سب لگ مل کر یوم سیاہ منا رہے ہیں کیونکہ بھارتی حکومت انے ہمارے نہتے مسلمان بھائیوں پر ظلم اور جبر کی جو داستان رقم کی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی برہان وانی شہید کی شہادت کے باد مسلہ کشمیر اب فلش پوئنٹ پر ہے اور و ہ وقت دور نہیں جب ہم لوگ اس خونی لکیر کے ختم ہونے کے بعد سری نگر کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے بھارت کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چائیے ہماری پاک فوج دنیا کی بہترین طاقت ہے اور ہم سب لوگ ایک زندہ اور منظم فوج ہیں ضرورت پڑہنے پر ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ہماری پاک فوج اپنی ذمہ داریاں باطریق احس نبھا رہی ہے بھارت کو متنبہ کر دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کسی بھی صورت میں کشمیر کے حق حودارادیت سے دستبردار نہیں ہو گا ہم اقوام عالم اور اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں ہمارے مظلوم بھائیوں پر ظلم بند کروائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو حق خودارادیت دے آج کے دن یہ عہد کریں کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ اور ضرورت پڑنے پر کسی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

ہم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں پر بھارتی افواج کی جانب سے مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔ریلی سے سید ماجد گیلانی ،سردار محمد کبیر خان ڈی ایف او عاشق حسین کیانی چوہدری محمد رفیق پرنسپل ڈگری کالج کہوٹہ ،قمر دین قمر چیئرمین ضلع زکوة کونسل اور سید سبطین کاظمی ایکسٹراسسٹنٹ کمشنر نے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :