مقبوضہ کشمیر میں چار نوجوانوں کی شہادت کی برسی پر ضلع بڈگام کے علاقے آری پانتھن میں مکمل ہڑتال کی گئی

علاقے میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے ،ْ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی ،ْ مقامی میڈیا کی رپورٹ

بدھ 16 اگست 2017 22:40

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) مقبوضہ کشمیر میں چار نوجوانوں کی شہادت کی برسی پر ضلع بڈگام کے علاقے آری پانتھن میں بدھ کے روز مکمل ہڑتال کی گئی ۔ محمد اشرف وانی، منظور احمد لون، جاوید احمد نجار اور جاوید احمد شیخ نامی نوجوان 16اگست 2016کو پر امن مظاہرین پر بھارتی فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق علاقے میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی ۔یاد رہے کہ 8جولائی 2016کو قابض بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ممتاز نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد مقبوضہ کشمیر میں زبردست احتجاجی تحریک چل تھی جس دوران بھارتی فوجیوں نے دیڑھ سو کے لگ بھگ کشمیری نوجوانوں کو شہید ، ہزاروں کو زخمی کر دیا تھاجبکہ سینکڑوں کشمیریوں کو پیلٹ چھرے مار کر بصارت سے محروم کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :