نواز شریف ایجنسیوں کی وجہ سے الیکشن جیتتے رہے، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں،ایک وزیراعظم گیا دوسرا آ گیا، نواز شریف پہلے سے عدلیہ کی توہین کر رہے تھے، عمران خان پہلے خود پر لگنے والے الزامات تو بھگت لیں، محمود خان اچکزئی کی تقریرمیں کچھ نیا نہیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 18 اگست 2017 19:20
(جاری ہے)
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان صاحب پہلے خود پر لگنے والے الزامات تو بھگت لیں، پاکستان کی یوتھ خان صاحب سے بیزار ہے، عمران خان کے ساتھ الزامات لگانے والے لوگ ہیں، پیپلز پارٹی کے ساتھ مائنس ون نہیں چل سکتا، نواز شریف پہلے سے عدلیہ کی توہین کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو نیب میں پیش ہونا پڑے گا، نواز شریف اگر اقتدار میں ہیں تو سب ٹھیک نہیں تو سب غلط ہے، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، ایک وزیراعظم گیا دوسرا آ گیا ، کسی نے نظام کو نہیں چھیڑا، فیصلہ نہ آتا تو سب اچھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ان کی غلط بیانی کی وجہ سے ہٹایا گیا، ہم نے جو جمہوریت کی بنیاد رکھی وہ جاری و ساری ہے، پانامہ کیس پر پاکستان تحریک انصاف الگ الگ ہوتی تھی، پیپلز پارٹی ایک موقف پر ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم تمام سیاسی قوتوں کو ملا کر پالیسیاں بناتے ہیں، پیپلز پارٹی عوام کے پاس اپنا منشور لے کر جائے گی، محمود خان اچکزئی کی تقریر میں کچھ نیا نہیں ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.