حزب المجاہدین پر پابندی کافیصلہ افسوس ناک ہے، چودھری محمد یاسین

حکومت پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے امریکی حکومت نے زمینی حقائق کے برعکس فیصلہ کیا، جو قرین انصاف نہیں ہے، مختلف وفود سے گفتگو

ہفتہ 19 اگست 2017 19:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) آزادجموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمدیٰسین نے کہا ہے کہ حزب المجاہدین پر پابندی کافیصلہ افسوس ناک ہے ۔ حکومت پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے امریکی حکومت نے زمینی حقائق کے برعکس فیصلہ کیا ۔ جو قرین انصاف نہیں ہے ۔ وہ آج یہاں مختلف وفود سے گفتگوکررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ حزب المجاہدین خالصتاً کشمیری حریت پسندوں کی تنظیم ہے ، جو بلٹ کے بغیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو استصواب رائے دلوانے کیلئے قابض بھارت بھارتی افواج سے برسرپیکار ہے ۔ قابض بھارتی افواج غاضبانہ طور پر ریاست میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں مصروف ہے ۔ یہ تنظیم بھارت کی جانب سے کئے جانے والے دہشتگردی کامقابلہ کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ واحد تنظیم ہے جس میں مقبوضہ کشمیر سے باہر کا کوئی فرد شامل نہیں یہ خالصتاً کشمیریوں کی جماعت ہے امریکہ نے حزب المجاہدین سے متعلق جو فیصلہ کیا ہے وہ انصاف کے تقاضوں کے برعکس ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکی حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے کشمیرکے اندر بھارت ریاستی دہشتگردی کا مرتکب ہورہا ہے انسانیت کے خلاف بھارتی ریاستی دہشتگردی کو روکنے کیلئے کشمیری نوجوانوں نے حزب المجاہدین کاقیام عمل میں لایا یہ تنظیم صرف کشمیر تک محدود ہے اور صرف بھارتی فوج کا مقابلہ کررہی ہے ، امریکہ کے اس غیر منصفانہ فیصلے سے کشمیری عوام سخت مایوس ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری امن پسند قوم ہیں انہوں نے بلٹ کا جواب اپنے سینوں پر گولیاں کھا کر دیا ۔ لیکن بلٹ کا جواب بلٹ سے نہیں دیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکی اراکین کانگریس قابض بھارتی افواج کے مظالم کا جائزہ لینے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں اپنا وفد بھیجے ۔

متعلقہ عنوان :