اسلام آباد ،صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کیچیئرمین فائونڈیشن جلال اکبر ڈار سے ملاقات

معذور ڈا ون سینڈروم بچوں کو شناخت کر کے اُن کا رابطہ الجلال فائونڈیشن پاکستان سے کروایا جائے ,سردار مسعود خان

پیر 21 اگست 2017 21:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے تمام علاقوں سے ذہنی طور پر معذور ڈا ون سینڈروم بچوں کو شناخت کر کے اُن کا رابطہ الجلال فائونڈیشن پاکستان سے کروایا جائے تاکہ انہیں علاج اور تربیت کے ذریعے معاشرے کا کار آمد شہری بنایا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیئرمین فائونڈیشن جلال اکبر ڈار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

جنہوں نے ڈائون سینڈروم بچوں کے ہمراہ اُن سے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ اور اپنے ادارے کی طرف سے ان بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم و تربیت کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ صدرآزاد کشمیر نے کہا کہ ریاست میں ذہنی طور پر معذور بچوں ،(ڈاون سینڈروم ) کو پانچویں معذورں قرار دینے کے لیے قانون سازی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وزیر قانون ، وزیراعظم اور سپیکر قانون ساز اسمبلی کو سفارشات بھیجوں گا ۔

قبل ازیں جلال اکبر ڈار نے بتایا کہ وہ گزشتہ 15 برس سے ان معذور بچوں کی دیکھ بھال، تعلیم اور تربیت کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ اس وقت جہلم میں ان کے ادارے کے پاس 55 کے قریب بچے ہیں۔ پانچ منزلہ عمارت میں ہمارے پاس وسیع گنجائش موجود ہے ۔ آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کے ایسے بچوں کو خوش آمدید کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بچے کے ورثاء مجھے فون پر اطلاع کریں تو میں گھر سے خود جا کر بچے لے آئوں گا ۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے ادارے میں ایسے بچوں کی تربیت اور علاج کے ذریعے معاشرے کا کار آمد شہری بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارہ ادارہ ایک سال سے 40 سال تک عمر کے افراد کو قبول کرتی ہے ۔ اور معذور بچوں کو رہائش کھانا پینا اور تعلیم و تربیت بالکل مفت دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں اگر ایسا بچہ کسی کے ہاں موجود ہے تو وہ میرے فون نمبر 0300-5448820 پر رابطہ کرے ۔ _______راٹھور

متعلقہ عنوان :