وزیراعظم کا آٹے کی قیمت میں سو روپے فی من کمی کا اعلان،نوٹیفکیشن موصول ہوتے ہی عمل درآمد کا آغاز کر دیا جائیگا

آزاد کشمیر کی فلور ملز کا آٹا مہنگا ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں اسکی مانگ میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے ‘ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ

اتوار 27 اگست 2017 16:01

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اگست2017ء) وزیراعظم کی جانب سے آٹے کی قیمت میں سو روپے فی من کمی کا اعلان،نوٹیفکیشن موصول ہوتے ہی عمل درآمد کا آغاز کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کی فلور ملز کا آٹا مہنگا ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں اسکی مانگ میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے جسکی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد پرائیویٹ ملز کا مضر صحت غیر معیاری سفید آٹا سستے داموں خرید کر استعمال کر رہے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ امان اللہ خان کے مطابق آزاد کشمیر فلور ملز کا آٹا 1510روپے فی من فروخت ہو رہا ہے جبکہ پرائیویٹ ملز کا آٹا ایک سو سے ڈیڑھ سو روپے سستا مارکیٹ کے اندر دستیاب ہے۔

جسکی وجہ سے آزاد کشمیر کی فلور ملز کے آٹے کی مانگ نہ ہونے کے برار رہ گئی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کے مطابق قیمت میں سو روپے کمی کا نوٹیفکیشن موصول ہوتے ہی اس پر عمل درآمد کر دیا جائیگا۔آزاد کشمیر میں سالانہ لاکھ ٹن گندم کی ضرورت ہے۔جبکہ مقامی طور پر ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم پیدا ہوتی ہے اس طرح تین لاکھ روپے کے قریب گندم پاسکو سے خریدنا پڑتی ہے جو سبسڈی نہ ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ ملز کے مقابلے میں مہنگی ہے۔جسکی وجہ سے اسکی مانگ کم ہے۔

متعلقہ عنوان :