بھارتی حکومت کی ہدایت ،’’ٹوئٹر‘‘ نے کشمیر بارے سو ٹویٹ ڈیلیٹ ،12 اکائونٹ بند کر دیئے

بدھ 6 ستمبر 2017 23:14

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2017ء) سماجی رابطوں کی سائٹ’ٹوئٹر‘ نے بھارتی حکومت کی ہدایت پر کشمیر کے حوالے سے سو سے زائد ٹویٹ ڈیلیٹ جبکہ ایک درجن سے زائد اکائونٹ بلاک کر دیئے ہیں ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈلیٹ کیے جانے والے دو ٹویٹس کشمیر ریڈر کے نمائندے وسیم خالد کے ہیں ۔ایک ایسی تصویر کو بھی ڈیلیٹ کیا گیا ہے جس میں ایک کشمیری نوجوان کو رسی سے ہاتھ بندھے ہوئے دو بھارتی فوجیوں کے سامنے ایک گلی میں بیٹھا دکھایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایک اور ٹویت میں ایک شہری کی کہانی بیان کی گئی تھی جوخود پر ہونے والے بھارتی فوجیوں کے تشدد کے بارے میں بتایا ہے ۔ اسی طرح سے ایک ایسی تصویر کو بھی ڈیلیٹ کی گیا جس میں ایک لڑکے کو بھارتی فوجیوںنے پکڑ رکھا تھا جبکہ ایک ایسی تصویر کو بھی ڈلیٹ کیا گیا جس ایک شہید نوجوان کی لاش کو کالے کپڑے میں لپیٹ کے دکھایا گیا تھا جس پر کلمہ طیبہ لکھا ہوا تھا۔ٹویٹر نے اکائونٹ ہولڈر کو یہ پیغام بھی لکھ کربھیجا ہے کہ آپ لوگوں نے بھارتی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ کشمیری صحافیوں جن کے اکائونٹ بلاک کیے گئے نے اپنے جواب میں لکھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے کوئی بھارتی قانون نہیں توڑا ہے بلکہ حقائق بیان کیے ہیں اور اصل حالات کی تصویر کشی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :