مقبوضہ کشمیر ،پلوامہ میں صحافیوں کا این آئی کے ہاتھوں ساتھی کی گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

بدھ 6 ستمبر 2017 23:14

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2017ء) مقبوضہ کشمیر کے جنوبی قصبے پلوامہ میں فوٹو اور ویڈیو جرنلسٹس نے بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن کی طرف سے ایک مقامی فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف کی گرفتاری کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے زبردست مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق احتجاج کرنے والے صحافیوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کامران یوسف کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف اورانکی فوری رہائی کے حوالے سے عبارات درج تھیں۔

این آئی اے نے منگل کے روز جنوبی کشمیر کے علاقوں سے فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف اور ایک مزدور پیشہ شخص جاوید احمد کو چھاپوںکے دوران گرفتار کیاتھا ۔انہیں سماجی رابطور کی سائٹوں فیس بک وغیر ہ پر کشمیرمیں بھارتی فورسز کے مظالم کے حوالے سے ویڈیو ز اب لوڈ کرنے کی پاداش میں دھر لیا گیا۔کامران یوسف کا تعلق پلوامہ سے جبکہ جاوید احمد کا کولگام سے بتایا جاتا ہے۔