زلزلہ کو 12سال گزر گئے ‘نیڑیا ں کی بجلی بحال نہ ہوسکی‘ دلیوں کا دورلوٹ آیا

اتوار 10 ستمبر 2017 15:00

زلزلہ کو 12سال گزر گئے ‘نیڑیا ں کی بجلی بحال نہ ہوسکی‘ دلیوں کا دورلوٹ ..
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 ستمبر2017ء) چراغ تلے اندھیرا‘زلزلہ کو 12سال گزر گئے ‘دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی گائوں نیڑیا ں کی بجلی بحال نہ ہوسکی۔ اہل علاقہ ’’دلیاں ‘‘ او ر لالٹین جلا کر پتھر کے دور کی طرح گزارہ کرنے پر مجبور ۔تیسری حکومت نے بھی علاقہ کو روشن کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہ اٹھائے ۔ معززین نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد کے یونین کونسل لنگر پورہ میں ایک ایسا گائوں دریافت ہوا ہے جہاں جدید آئی ٹی کے دور میں بھی بجلی میسر نہیں ہے۔ یہ انوکھا گائوں ’’نیڑیاں ‘‘ کے نام سے جانا او ر لکھا جاتا ہے۔ اس میں کم وبیش 5سو گھر ہیں۔ گائوں میں بجلی کا نظام 2005کے حولناک زلزلہ میں تباہ ہوگیا تھا ۔

(جاری ہے)

جو آج تک بحال نہیں ہوسکا۔ صر ف خالی پول کھڑے ہیں۔

جن کو دیکھ کراہل علاقہ بجلی کی بحالی کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ معززین علاقہ عبدالقدیر‘ سدھیر ‘ نور محمد اور دیگر کا کہنا ہے کہ لو دور کے جنگلوں میں روشنی کیلئے دلیوں کی تلاش میں نکل جاتے ہیں۔ زیادہ تر عوام لالٹین جلا کر پرانے زمانے کی یاد تازہ کرلیتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذاتی طور پر نوٹس لے کر بجلی بحال کرائیں۔

متعلقہ عنوان :