چین ، بارش نے تباہی مچا دی ، 8افراد ہلاک ، 7لاپتہ

کئی صوبوں میں 500گھر تباہ ، 2700کو نقصان ،6700 افراد بے گھر

پیر 11 ستمبر 2017 14:53

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) چین کے جنوب مغربی اور مرکزی علاقوں میں زبردست بارشوں کے باعث 8افراد ہلاک اور 7لاپتہ ہو گئے، بارش اور طوفان کی وجہ سے 6700افراد چانگ کنگ میونسپلٹی سے گھر باہر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ، بارشوں سے صوبہ جات ہینان ، ہوبی ، سچوان ، گائی زو ، ینان اور شان زی کے علاقے متاثر ہوئے ہیں ، بارشوں کے باعث 500گھر تباہ ہو گئے جبکہ 2700کو نقصان پہنچا ، براہ راست نقصان کا اندازہ 420ملین یوآن لگا یا گیا ہے ۔