مقبوضہ کشمیر اور برما کے مسلمانوں پر بدترین تشدد اور انسانیت سوز مظالم کی بنیاد پر اسلامی ممالک غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت اور برما کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیں اور دونوں ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کریں

مظفرآباد عوامی اتحاد کی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے سلیم پروانہ و دیگر کا خطاب

منگل 12 ستمبر 2017 23:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) مقبوضہ کشمیر اور برما کے مسلمانوں پر بدترین تشدد اور انسانیت سوز مظالم کی بنیاد پر اسلامی ممالک غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت اور برما کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیں اور دونوں ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کریں،او آئی سی،یو این او،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بلا تاخیر ایسے اقدامات اٹھائیں جن سے مسلمان نسل کشی اور درندگی کے عمل سے محفوظ رہ سکیں۔

نیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ کے معاوضہ جات میں کرپشن،کوہالہ تا باغ ٹرانسمیشن لائن بچھانے میں بدعنوانی،ٹھوٹھہ سٹلائیٹ ٹائون اراضی خرید میں مبینہ کرپشن سمیت تمام بدعنوانی کی شکایات اور سکینڈلز کی احتساب بیور جرأت مندانہ تحقیقات کرے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم سیکرٹریٹ اور کیبنٹ بلاک کے کئی وزارء کے دفاتر میں عوام کی تذلیل غیر معزب رویوں کا تدارک کیا جائے،عوام نے ووٹ کے ذریعہ عزت دی ہے انہیں بے عزت کرنے کی پالیسی قبول نہیں کی جائے گی،سوشل بائیکاٹ سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم پاکستان اور یوم دفاع پاکستان اور آئی ایس پی آر کے سیکرٹریٹ میں نوجوانوں سے خطاب اور بھارت و امریکہ حکومتوں کی دھمکیوں کے بعد جو بلا تاخیر موقف اختیار کیا وہ غیرت مند قوم اور ان کے اداروں کے جرأت کی عکاسی ہے،آزاد کشمیر میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ ختم کرانے کیلئے حکومت اور آزاد کشمیر اسمبلی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

حکومت ریاستی ادارے،میڈیا،علماء کرام،فحاشی،عدم برداشت کے رویوں۔تعصب،غنڈہ گردی کے خاتمہ اور رواداری اور وضع داری،افام وتفہیم،شرافت اور نظریاتی تخریب کاری کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کریں یہ مطالبات گزشتہ روز مظفرآباد عوامی اتحاد کی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں کیے گئے اور قراردادیں منظور کی گئیں۔اجلاس کی صدارت سلیم پروانہ نے کی۔

اجلاس سے سلیم پروانہ،راجہ ممتاز خان،راجہ اختر حسین خان،مرزا مظفر بیگ،راجہ بشیر حسن حویلی،سید برکت شاہ،نواز اعوان،چوہدری شہزاد یعقوب،محمد اکبر مغل،میر حسین خان،مولانا الطاف بٹ،قاضی ضیاء المصطفیٰ منور،سید ممتاز علی نقوی،بشیر احمد لون،خواجہ سیف دین،خواجہ اشتیاق احمد،محمد لطیف اعوان،منظور احمد خان،یونس خان نیازی،ارشد حسین،سجاد ایڈووکیٹ،محفوظ انقلابی،حاجی محمد حسین،گلشاد احمد بٹ،کاری لطیف کشمیری،راجہ ذولقرنین،پرویز قریشی،چوہدری عالم دین اور دیگر نے خطاب کیا۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ جرائم کی شرح کم کی جائے،10برسوں میں لیز پر دی گئی اور الاٹ کی گئی زمین کی تفصیل کی فرصت مشتہر کی جائے۔ہسپتالوں میں جن شعبہ جات کے لوگوں کے غیر معذب رویوں سے عوام شاکی ہیں انہیں دور کیا جائے صحت وصفائی کے عمل کو بہتر کیا جائے۔دارالحکومت کی پرائس کنٹرول کمیٹی کے بجائے ناجائز منافع خوری کو فروغ دے رہی ہے اس کی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں۔

چیف سیکرٹری عوام کو مسائل،مہنگائی سے نجات دلائیں،ٹمپر مافیا،لینڈ مافیا کا ہاتھ روکا جائے،لوگوں پر تشدد کرنے اور انہیں اغواء کرنے کے واقعات کا صد باب کیا جائے جہاں فرعونیت والے رویے ہیں موسیٰ کے کردار پر چلنے کیلئے اٹھنے والوں سے قبل انہیں دور کیا جائے۔مقبوضہ کشمیر میں گرفتار کیے گئے ڈرائیوروں کی رہائی اور متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

دفتری ماحول کو بہتر بنانے کے ساتھ جواب دیہی کا عمل شروع کیا جائے۔اجلاس میں مشاورتی کونسل کے بنیادی ارکان میں سے وفات پانے والے پیر راجہ گل مجید خان،گلزمان قاصد اعوان،راجہ محمد اشرف خان،راجہ ضیاء شاہد،سید مظلوم شاہ،محبوب اعوان کو زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ مہاجرین کے گزارہ الائونس میں اضافے کے اعلان پر عملدرآمد کیا جائے۔

اجلاس میں حکومت کو یقین دلایا گیا کہ ہر برائی کے خاتمہ میں سول سوسائٹی ان سے تعاون کرے گی۔اجلاس میں شہدائے افوج پاکتسان،مقبوضہ کشمیر،برما سمیت مختلف حادثات اور دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔صدر مجلس سلیم پروانہ کے خطاب کے دوران مختلف واقعات سن کرکئی شرکاء مجلس عابدیدہ ہو گئے۔اجلاس میں معاشرہ کے مختلف تبقات کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :