نیشنل کونسل فارہومیو پیتھی آزاد کشمیر کے الیکشن ایکٹ اور رولز کے خلاف الیکشن کا بائیکاٹ کر تے ہیں

سابق صدر نیشنل کونسل فا ہومیو پیتھی آزاد کشمیر ہومیوڈاکٹر سردار محمد فاروق کی بات چیت

بدھ 13 ستمبر 2017 16:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) نیشنل کونسل فارہومیو پیتھی آزاد کشمیر کے الیکشن ایکٹ اور رولز کے مغائر ہیں اس لئے ہم اس الیکشن میں حصہ نہ لیتے ہوئے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر تے ہیں، ان خیالا ت کااظہار سابق صدر نیشنل کونسل فا ہومیو پیتھی آزاد کشمیر ہومیوڈاکٹر سردار محمد فاروق نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایکٹ اور رولز کے مطابق الیکشن شیڈول کا اعلان سیکرٹریٹ صحت عامہ حکومتی منظوری کے بعد کرنے کا مجاز ہے اور الیکشن کمشنر و ریڈنگ آفیسر کی تعیناتی بھی سیکرٹریٹ سے ہونی ضروری ہوتی ہے قبل ازیں 2009کے الیکشن کا شیڈول بھی سیکرٹریٹ صحت عامہ سے جاری ہوا، موجودہ الیکشن کا شیڈول بھی سیکرٹریٹ صحت عامہ سے جاری ہوا، موجودہ الیکشن شیڈول جو نظامت اعلیٰ صحت عامہ کی طرف سے جاری ہوا ہے، ایکٹ کے مغائر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ضلعی بنیادوں پر الیکشن ہونے چاہئیں، 2008اور 09میں فیصلہ ہو چکا ہے کہ پاکستان میں الیکشن صوبائی بنیادوں پر ہوئے ہیں اور آزاد کشمیر میں ضلعی بنیادوں پر کئے جائیں گے مگر موجودہ ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ نے آزاد کشمیر میں صوبائی طرز کا الیکشن شیڈول جاری کیا ہے جو یہاں قابل عمل نہ ہے پولنگ سے قبل تین ماہ کا وقت رولز کے مطابق ملنا چاہئے تا کہ نئی ووٹر لسٹیں تشکیل دی جا سکیں، موجودہ وقت خفیہ طور پر صرف میر پور کی نئی لسٹیں مرتب کی گئی ہیں جبکہ باقی 8اضلاع میں نئی لسٹیں مرتب نہیں کی گئی ہیں جس وجہ سے خدشہ ہے کہ آئندہ کونسل کی پانچ کی پانچ سیٹیں صرف ایک ضلع کو ملیں گی، باقی آٹھ اضلاع کی حق تلفی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :