برقی لائنوں کی مرمت کی وجہ سے مختلف علاقوں کی بجلی بندرہے گی ، کیسکو اعلامیہ

جمعہ 15 ستمبر 2017 17:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوںکی مرمت کے سلسلے میں16 ستمبر کو انڈسٹریل گرڈ کے شوکت فیڈر سے دن 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک،17 ستمبر کو سٹی گرڈ کے سٹیڈیم وی ائی پی فیڈر سے دن 1 بجے سے شام 4 بجے تک، سریاب گرڈ کے ہزارہ ٹائون فیڈر، جوائنٹ روڈاور کرانی فیڈرز سے صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک، 18ستمبرکو کوئٹہ سٹی گرڈکے بروری روڈ فیڈر دن 12بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 19ستمبر کوسٹی گرڈٖ کے ملک پلانٹ فیڈر سے دن 12سے سہ پہر 3بجے تک، سریاب گرڈ کے جوائنٹ روڈ ،ہزارہ ٹائون اور کرانی فیڈرز سے صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :