اوکاڑہ، تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا

جمعہ 15 ستمبر 2017 17:52

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2017ء) تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عثمانیہ ہوٹل بائی پاس کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ایک نامعلوم شخص کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ڈرائیور گاڑی کو بھگا کر موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا اطلاع ملنے پر صدر اوکاڑہ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا اور نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :