’این آئی اے ‘نے میاں قیوم کو کلین چٹ دے دی ہے، مقبوضہ کشمیر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن

ہفتہ 16 ستمبر 2017 17:31

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میںہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ’این آئی اے‘ نے بار صدر میاں عبدالقیوم کو ہراساں اور پوچھ گچھ کرنے کے بعد کلین چٹ دے دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ میاں عبدالقیوم پر لگائے جانے والے سارے الزام جن کی بھارتی ٹیلی ویژن چینل بھی خوب تشہیر کرتے رہے، بے بنیاد پائے گئے ۔ دریں اثنا ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے میاں قیوم کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی اور جمعرات اور جمعہ کو مکمل ہڑتال کرنے پر مقبوضہ علاقے کی تمام بار ایسوسی ایشنوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :