موجودہ سیاسی صو رتحال ملک کو انتشار کی طر ف لے جا رہی ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ملک میں ایمر جنسی نافذ کر کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکا نظام اپنے ہاتھ میں لیں

سابق امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر 5آزاد کشمیر شکیل احمد کیانی کی بات چیت

اتوار 17 ستمبر 2017 16:01

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 ستمبر2017ء) سابق امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر 5آزاد کشمیر شکیل احمد کیانی نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صو رتحال ملک کو انتشار کی طر ف لے جا رہی ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ملک میں ایمر جنسی نافذ کر کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکا نظام اپنے ہاتھ میں لیں ‘نازک وقت میں مسلح افواجِ پاکستان نے ہمیشہ قوم کو سہارا دیا اگر سیاستدان ملک کے خیر خواہ ہوتے تو آپریشن ضربِ عضب اورآپریشن ردالفساد کی ضرورت ہی پیش نہ آتی، بیرونی خطرات ہوں یا ملکی سرحدوںکی حفاظت ، قدرتی آفات ہوں یا اندورنی دہشتگردی ہر میدان میں پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں جبکہ نام نہاد سیاسی لیڈر نہ صرف ملک چلانے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں بلکہ کرپٹ سیاستدانوں نے ملک کو عالمی سطح پر بھی بدنام کروانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران شکیل احمد کیانی کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کے لیئے اب یہ ضروری ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ملک کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لیکر سب سے پہلے کرپٹ سیاستدانوں کو گرفتار کر کہ لُوٹی ہوئی قومی دولت اِن سے واگزار کروائیںملک میں بدامنی کے زمہ دار یہی لٹیرے ہیں جہنوں نے قومی خزانے کواپنے آباو اجداد کی وراثت سمجھ کر دونوں ہاتھوں سے لوٹااور اپنے ذاتی مفاد کی خاطر ملک میں انتشار پھیلایا اگر ملک میں ہر مشکل صورتحال پر قابو پانے کے لیئے فوج سے مدد لینی ہے تو اس سے بہتر ہے کہ پورے ملک کا نظام ہی مسلح افواج ِپاکستان چلائے۔