(ن) لیگ نے وسائل لاہور حلقہ این ای0 12پر استعمال کرکے نشست حاصل کی ہے ،ْ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر

، پیپلزپارٹی2018کے انتخابات میں نمایاں کامیا بی حاصل کرے گی ، کارکن تیاریاں کرلیں ،ْ سردار جاوید ایو ب

پیر 18 ستمبر 2017 16:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات و سابق وزیر حکومت سردار جاوید ایوب نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے وسائل لاہور حلقہ این ای0 12پر استعمال کرکے نشست حاصل کی ہے جو جمہوریت اور میرٹ سے ہٹ کر تمام حدیں پار کی ، لوگوں کو گھروں سے باہر پیسے دیکر لایا گیا جہاں ساڑھے تین لاکھ سے زائد ووٹرز کا دعوہ عوام کے سامنے ہے ، پیپلزپارٹی2018کے انتخابات میں نمایاں کامیا بی حاصل کرے گی ، کارکن تیاریاں کرلیں ، آزادکشمیر کی حکومت کے بھی چند دن باقی ہیں جہاں (ن) لیگ ناکام ہوچکی ہے ایک سال سے زائد کا عرصہ صرف کلثوم نواز کی الیکشن مہم میں ضائع کیا ، آزادکشمیر میں کارکنوں اور ملازمین کے ساتھ ذیادتی شروع ہے ، اگر حکومت نے اپنی پالیسی تبدیل نہ کی تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اِن خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے لاہور کے حلقہ این اے 120پر اِتنی توجہ نہیں دی کیونکہ پیپلزپارٹی الیکشن 2018ء کے عام انتخابات پر توجہ دے رہی ہے ، انشاء اللہ آئندہ وفاق اور آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی ، عوام کھوکھلے شیر اور کاغذی بلے سے تنگ آچکی ہے ، لاہور میں جہاں الیکشن مہم چلائی گئی مگر اُس کے باوجود کلثوم نواز کے اِتنے کم ووٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ میاں نواز شریف کا آبائی حلقہ بھی میاں برادران سے تنگ آچکا ہے گزشتہ روز میڈیا نے خود دیکھا کہ لوگوںکو دو بجے کے بعد بھی ذبردستی گھروں سے لے جایا گیا اور پیسے دے کر پھر عوام گھروں سے باہر نکلی ، ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے آئندہ وفاق اور آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی ، آزادکشمیر کی حکومت ناکام ہوگئی جو آزادکشمیر کی عوام کی نمائندگی نہیں بلکہ میاں نواز شریف اور خادم اعلیٰ کی کررہے ہیں ،گزشتہ ایک سال سے اِن کی کارگردگی صفر رہی ، اِس مرتبہ کونسا تیر ماریں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ِ آزادکشمیر ریاست میں انتقام کی سیاست کررہی ہے جسکو عوام مسترد کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب آزادکشمیر کی عوام بھی کاغذی شیر سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے ، پیپلزپارٹی اُن کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :