آزادی پسند تنظیموں اور رہنمائوں کا شہید اعجاز ڈار کو ان کی29ویںیوم شہادت پر خراج عقیدت

پیر 18 ستمبر 2017 17:17

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے شہید اعجاز ڈار کو ان کی29ویںیوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید اعجاز ڈارنے بھارت کے جبری تسلط اور ظلم و بربریت کے خاتمے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیاہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فریڈم پارٹی کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں شہید اعجاز ڈار کوقافلہ شہدا ء کا سالار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے نو جوان ان کے نقش قدم پر چل کر آج بھی حصول مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی مسئلہ کشمیرکے پُر امن سیاسی حل کے لیے تمام فریقین کے درمیان مذاکرات کی قائل ہے۔ انہوںنے کہا کہ خون خرابے اور قتل و غارت سے نجات پانے کے لیے باہمی تعاون کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں غیر یقینی صورتحال اور کشیدگی کے خاتمے کا واحد راستہ تنازعہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرناہے۔

ترجمان نے شہید اعجاز ڈار کے اہلخانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے علیل والد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔ سالویشن مومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ اور حریت رہنما بلال صدیقی نے بھی اپنے بیانات میں شہید اعجاز ڈار کوشاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے تنازعہ کشمیر کو تمام فریقین کے درمیان نتیجہ خیزمذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیاہے۔

متعلقہ عنوان :