اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے، زمرودہ حبیب

تنازعہ کشمیر کو نتیجہ خیز اور بامعنی مذاکراتی عمل کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے، صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:37

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں کشمیر تحریک خواتین کی سربراہ زمردہ حبیب نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیریوں کو اُن کا پیدائشی حق ،حق خوداردادیت دلانے اور کشمیر سے بھارتی فوج کے انخلا کے لئے کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو ایک نتیجہ خیز اور بامعنی مذاکراتی عمل کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کشمیر تحریک خواتین نے ’عالمی یوم امن ‘ کے موقع پر سرینگر میں ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

زمرودہ حبیب نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ تنازعہ کشمیر کے سبب جنوبی ایشیا کا خطہ ایک غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے خلاف مہلک ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال جاری رکھے ہوئے ہے جسکا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مسئلہ ایسا نہیں جسے پر امن بات چیت سے حل نہیں کیا جا سکتا اور اگر بھارت غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل ترک کر کے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی پہل کرتا ہے تو پورا خطہ سیاسی غیر یقینی کی صورت حال سے باہر آجائیگا۔

متعلقہ عنوان :