وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس سے ملاقات، مسئلہ کشمیر اٹھایا، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی دستاویزی شواہد حوالے کئے، بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے فائر بندی کی خلاف ورزیوں بارے آگاہ کیا
کشمیر بارے اقوام متحدہ کا خصوصی نمائندہ مقرر کیا جائے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مجھے پاکستان بہت عزیز ہے،کئی بار دورہ کر چکا ہوں، پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کا بھی معترف ہوں، سیکرٹری جنرل سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے اپنی ملاقاتوں کو بھی خوشگوار انداز میں یاد کیا
جمعہ 22 ستمبر 2017 11:00
(جاری ہے)
وزیراعظم نے سیکرٹری خارجہ کو بتایا کہ صرف آج کے روز بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایل او سی پر چار شہری شہید ہوئے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بات چیت کے ذریعے کسی نتیجے پر پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کے پاکستان اور بھارت کیلئے ملٹری آبزرور گروپ کی توسیع پر بھی زور دیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان انہیں بہت عزیز ہے، وہ کئی بار پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ انہوںنے بذات خود پاکستان کے انسداد دہشتگردی آپریشنز کا مشاہدہ کیا ہے اور وہ اس سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کے بہت معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کو بھی بہت سراہتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے اپنی ملاقاتوں کو بھی خوشگوار انداز میں یاد کیا۔ انہوں نے پاکستان کی امن برقرار رکھنے والی کوششوں پر اقوام متحدہ کی طرف سے خراج تحسین بھی پیش کیا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.