سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کیخلاف تشہیری مہم چلانے کیخلاف سول سوسائٹی ،سیاسی رہنمائوں ،قبائلی عمائدین کی احتجاجی ریلی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:21

ْمستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کیخلاف تشہیری مہم چلانے کیخلاف سول سوسائٹی سیاسی رہنمائوں اور قبائلی عمائدین کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

(جاری ہے)

مظاہرے سے سرادار عبدالقیوم شاہونی ،میررشیدبنگلزئی ،میر جان شیرملازئی ،میرحاجی شاجہان بنگلزئی ،تابش سحر و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ قبائیلی عوام ملک دشمن عناصرکی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،لک کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوںنے کہاکہ شہداء کے بے شمار قربانیوں کے بدولت وطن عزیزہمیں حاصل ہوا اوراس کے خلاف ہرسازش کو متحدہوکر ناکام بنائیں گے۔

اور انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ سوئس سفیرکو فوری ملک بدر کیاجائے۔ مظاہرین نے کہاکہ یہ مہم انڈیا کی آشیرباد سے کی جارہی ہے۔مظاہرین نے پلے کارڈزاٹھارکھے تھے جس پرسوئس حکومت اورانڈیا کے خلاف سخت نعرے درج تھے۔

متعلقہ عنوان :