مشرقی اورجنوبی چینی صوبوں میں بارشیں اور طوفان

ان علاقوں میں 140ملی میٹر تک بارش ہوئی اور طوفانی ہوائیں چلتی رہیں کئی علاقوں میں کاروبار زندگی معطل ، ٹرینوں کی آمد ورفت میں رکاوٹیں محکمہ موسمیات نے شہریوں کو نقل و حرکت محدود اور احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی تھی

پیر 25 ستمبر 2017 14:53

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) چین کے محکمہ موسمیات کے مطابق چین کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں موسلاد ھار بارشیں ہوئیں اور طوفانی ہوائیں چلتی رہیں ، اس سلسلے میں زرد الرٹ جاری کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے سچوان ، شانزی ، ہوبی ، ہینان ، انہوئی ، جیان سو ، شانگ ہائی ، زی جیانگ ، ہینان ، گوانگ زی اور گوانگ ڈانگ میں دودن روز تک موسلادھار بارشیں ہوئیں اور طوفانی ہوائیں چلتی رہیں ، بعض علاقوں میں 140ملی میٹر تک بارش ہو ئی،کئی علاقوں میں کاروبار زندگی معطل ، ٹرینوں کی آمد ورفت میں رکاوٹیں رہیں ۔

محکمہ موسمیات نے مقامی شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ گھروں سے باہر اپنی نقل و حرکت محدود کردیں اور بارش اور طوفان سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیراختیار کریں کیونکہ موسلاد ھار بارشوں کے باعث سیلاب اور تودے گرنے کا بھی خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :