تکھر، روہڑی سیمنٹ فیکٹری دھماکے کا ایک اور زخمی کراچی سول اسپتال میں شہید

پیر 25 ستمبر 2017 20:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی کراچی سول اسپتال میں شہید ہوگیا، ڈاکٹروں کی عدم توجہی اور علاج کی بہتر سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے میرے بھائی کی طبیعت خراب ہوئی جسے دیکھنے کوئی ڈاکٹر نہ آیا،شہید کے بھائی پاندھی خان کا الزام تفصیلات کے مطابق 19 ستمبر کو روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں بارودی مواد کو ناکارہ بناتے ہوئے ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والا لال بخش کاندھڑو کراچی کے سول اسپتال میں شہید ہو گیا ، زخمی کی حالت گذشتہ رات سے انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی تھی لال بخش کے بھائی پاندھی خان نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کو کراچی کے اچھے اسپتالوں میں منتقل کرکے انہیں علاج کی بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاہم لال بخش کو نہ ہی انتظامیہ کی جانب سے کوئی سہولیات میسر کی گئیں اور سول اسپتال میں میرے بھائی کو لاوارثوں کی طرح چھوڑ دیا گیا تھا، سیمنٹ فیکٹری سمیت سندھ حکومت کو آگاہ کرنے کے باوجود لال بخش کاندھڑو کو علاج کی بہتر سہولیات نہیں فراہم کی جا رہی تھیں جس کی وجہ سے وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا، واضع رہے کہ مذکورہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

#

متعلقہ عنوان :