خواجہ آصف نے امریکہ میں بیٹھ کر انڈیا کا موقف پیش کیا،شاہدخاقان عباسی اگر اصل وزیراعظم نہیں ہیں تواسمبلی توڑکرنئے الیکشن کرائیں،پاناما شریف اور اس کے حواری معززعدلیہ کوتنقید کا نشانہ بنارہے ہیں،نوازشریف پردواکتوبرکو فردجرم عائد ہوگی تومعلوم ہوجائے گا کہ انہیں کیوں نکالاگیا،فردجرم عائد ہوتے ہی اسحاق ڈار کو استعفیٰ دے دینا چاہیے ،
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیرخان ترین کی ملتان،لودھراں اوربورایوالہ کے پارٹی عہدیدران سے ملاقات ومیڈیا سے گفتگو
جمعہ 29 ستمبر 2017 17:21
(جاری ہے)
قوم کو مبارکباد ہو کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو ہمیشہ کیلئے نااہل کردیا۔
نوازشریف منی ٹریل نہیں دے سکے ،اب کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔نوازشریف پردواکتوبرکو فردجرم عائد ہوگی تومعلوم ہوجائے گا کہ انہیں کیوں نکالاگیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بین الاقوامی اورقومی سطح پربہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔خواجہ آصف نے امریکہ میں بیٹھ کر انڈیا کا موقف پیش کیا جس پر پوری قوم غم وغصے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کیخلاف جنگ اور عوام کو ان کے حقوق دلانے کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔آئندہ الیکشن بھرپورتیاری اور بہترین حکمت عملی سے لڑیں گے،ن لیگ کوآنے والے الیکشن میں تاریخی شکست دیں گے۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرخان ترین نے اپنے حلقہ انتخاب میں مصروف دن گزارا،پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی کارکنان کی وفات پر لواحقین سے اظہارتعزیت کی،مختلف سیاسی شخصیات اورپارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں کیںجبکہ ان سے جلالپوپیروالا سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنما ملک غلام عباس کھاکھی،کہروڑپکا سے نواب امان اللہ خان،بورایوالا کے بیرسٹر خالد نثارڈوگر زنے بھی ملاقات کی۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.