خواتین کی چوٹیاں کاٹنے کے خلاف سرینگر میں زبردست احتجاجی مظاہرے
بدھ 4 اکتوبر 2017 19:15
(جاری ہے)
مظاہرین نے مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی ۔بمنہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوںنے چٹیا کاٹنے میں مبینہ طورپر ملوث دو افراد کو پکڑا ہے ۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی اور انکے ایجنٹ عوام کو نفسیاتی طورپر خوفزدہ کرنے کیلئے اس طرح کے گھنائونے واقعات میں ملوث ہیں۔ یہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا ایک نیا ہتھکنڈا ہے ۔بھارتی فوجی بھیس بدل کر خواتین کو بے ہوش کرنے کیلئے کیمیکلز استعمال کر تے ہیں اور انکی چوٹیاں کاٹ دیتے ہیں۔ بھارتی فوج کی طرف سے خواتین کی چُٹیا کاٹنے میں ملوث ایک مشتبہ شخص کا تحفظ کرنے کے خلاف ضلع اسلام آباد کے علاقے سیر میں مکمل ہڑتال کی گئی۔مقامی افراد نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ انہوںنے پیر کی شب علاقے میں ایک خاتون کی چُٹیا کاٹنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مجرم کو پکڑنے کی کوشش کی توبھارتی فوجی پہنچ گئے اور و ہ اسے اپنے ساتھ لے گئے ۔ سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ بھارتی سول اور فوجی حکام کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے خواتین پر حملوں کو ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کر رہے ہیں۔ حریت رہنمائوںنے کہاکہ بڑی تعداد میں بھارتی فورسز کی موجودگی میں اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا خواتین میں عدم تحفظ کا احسا س پید اکرنے کی ایک سازش ہے۔ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور مسلم دینی محاذ نے اپنے الگ الگ بیانات میں نئی دلی کی تہاڑ جیل میں دو کشمیری نظربندوں کے زخمی ہونے پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔ محمد شفیع اور جاوید احمد نامی کشمیر ی قیدیوںکوجیل میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی کے دوران تشدد کر کے زخمی کر دیا گیا اگرچہ وہ جھگڑے میں شامل بھی نہیں تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.