آزادکشمیر لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن پراجیکٹ پرکام تیزی سے جاری ہے‘ پہلے مرحلے پرآزادکشمیرکی تین تحصیلوں ڈڈیال، ہٹیاں بالااور دھیرکوٹ کی زمینوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام تکمیل کے آخری مراحل میںشامل ہوچکا ہے

آزادکشمیرکے سینئرممبربورڈ آف ریونیوفیاض علی عباسی کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 5 اکتوبر 2017 20:41

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اکتوبر2017ء) آزادکشمیرکے سینئرممبربورڈ آف ریونیوفیاض علی عباسی نے کہاہے کہ آزادکشمیرجموںوکشمیر لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن پراجیکٹ پرکام تیزی سے جاری ہے۔ پہلے مرحلے پرآزادکشمیرکی تین تحصیلوں ڈڈیال، ہٹیاں بالااور دھیرکوٹ کی زمینوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام تکمیل کے آخری مراحل میںشامل ہوچکا ہے۔

زمینوں کاریکارڈ کمپیوٹر ائز ہونے پرمتعلقہ فرد اپنی زمینوں کی جملہ معلومات ویب سائٹ پر بھی دیکھ سکے گاجبکہ آن لائن سسٹم کے تحت دنیاکے کسی بھی حصہ میں آباد لوگ اپنی زمینوں کے متعلق جملہ معلومات تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کے بعد زمینوں کے متعلق جمعہ بندی، نقل فرد، نقل انتقال، نقل خسرہ گرداوری، مثل حقیت اور دیگرزمینوں کے متعلق معلومات ونقول کے طریقہ کارکوبھی کمپیوٹرائزڈ کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

تینوں تحصیلوں ڈڈیال، دھیرکوٹ اور ہٹیاں بالامیں کمپیوٹرائزڈ آراضی ریکارڈ سنٹرقائم کردیئے گئے ہیں جہاں بائیومیٹرک سسٹم نصب کردیاگیاہے۔ محکمہ مال اور آئی ٹی کے ماہرین باریک بینی سے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ آراضی کی پڑتال کررہے ہیں۔ تینوں تحصیلوں میں جن موضع جات کاریکارڈ مکمل ہوگیاہے انھیں ویب سائیٹ پراپ لوڈ کردیاگیاہے ۔ کمپیوٹرائزڈ ریکارڈآراضی کااندراج بھی سوفیصد درست مرتب کرنے کی ہدایات دی ہوئی ہیں۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ آزادجموںوکشمیر کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں آزادجموںوکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات، آئی ٹی وسیاحت منصورقادرڈار ، آزادکشمیرکے تینوں ڈویژن کے کمشنرز سردار ظفرمحمود ،چوہدری محمدطیب، چوہدری محمدامتیاز، سیکرٹری بورڈ آف ریونیوچوہدری مختارحسین، ڈائریکٹرجنرل آئی ٹی خالد رفیق، ایڈیشنل سیکرٹری مالیات قاضی عنایت علی، ایڈیشنل کمشنر چوہدری محمدطارق،ڈپٹی کمشنرانصریعقوب، ڈائریکٹر اسٹیٹ ایم ڈی ایچ اے سردار خالد محمود، محکمہ مال کے سابق افسران محمدرفیق مغل، خواجہ پرویز، اسسٹنٹ کمشنرڈڈیال سردارذیشان نثار سمیت محکمہ مال اور آئی ٹی کے دیگرافراد بھی موجو دتھے۔

آزادجموںوکشمیرکے سیکرٹری اطلاعات، سیاحت وآئی ٹی منصورقادرڈار نے ''آزادجموںوکشمیرلینڈ ریکارڈ کے کمپیوٹرائزیشن'' پراجیکٹ پربریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ یہ پراجیکٹ گذشتہ 7 سالوں سے زیرالتواء تھا ۔ سینئرممبربورڈ آف ریونیوفیاض علی عباسی نے اس پراجیکٹ کی تکمیل میں گہری دلچسپی لی جس کے باعث آزادجموںوکشمیر کی تین تحصیلوں کے آراضی کے ریکارڈ کوکمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

انھوں نے پراجیکٹ کی اہمیت وافادیت کے بارے میں کہاکہ آزادکشمیرکی زمینوں کا ریکارڈکمپیوٹرائزڈ ہونے سے زمینوں کے متعلق جملہ معلومات وتفصیل درست ہوگی اورلوگوں کومحکمہ مال کے متعلق شکایات بھی ختم ہوجائیں گی۔ لوگ بیرون ممالک اپنی زمینوں کے متعلق فوری معلومات حاصل کرسکیں گے۔ انھوں نے بتایاکہ کمپیوٹرائزڈ آراضی ریکارڈ سنٹر میں لوگوں کو اپنی زمینوں کی نقول کے حصول کاطریقہ کار بھی نہایت ہی آسان اور صاف وشفاف کردیاگیاہے۔

متعلقہ فردبائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے ان سنٹروں میں زمینوں سے متعلق نقول اورمعلومات حاصل کرسکے گا۔ آزادجموںوکشمیرکے سینئرممبربورڈ آف ریونیوفیاض علی عباسی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکی طرف سے تینوںتحصیلوں کے ریکارڈ کوکمپیوٹرائزڈ کرنے پرمحکمہ کی کارکردگی کوسراہا۔ انھوں نے محکمہ مال کے جملہ افسران کوہدایت کی کہ وہ کمپیوٹرائزیشن لینڈ ریکارڈ کے متعلق افسران اور ماتحت ملازمین کی ٹریننگ کااہتمام کریں تاکہ زمینوں کے متعلق پرانے طریقہ کار سے ہٹ کرملازمین جدیدکمپیوٹرکے طریقہ کار سے مکمل واقفیت رکھتے ہوں اور ا س سلسلہ میں کمپیوٹرائزڈ آراضی سنٹروں میںلوگوں کو فوری معلومات دی جاسکیں۔

انھوں نے کہاکہ نئے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کی تیاری میں نہایت ہی احتیاط برتی گئی ہے اور جملہ ریکارڈ کودرست رکھنے کے لیے مینول طریقہ سے بھی مانیٹرنگ کی گئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ میں غلطی کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :