کراچی میں آئندہ ہفتے ہیٹ ویو کا خدشہ ،

محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کردی آئندہ منگل اور بدھ کو درجہ حرارت چالیس ڈگری تک جاسکتا ہے،جمعرات کے بعد گرمی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی

جمعہ 6 اکتوبر 2017 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اکتوبر2017ء) کراچی میں آئندہ ہفتے ہیٹ ویو کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کردی ہے، آئندہ منگل اور بدھ کو درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے،جمعرات کے بعد گرمی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کے خدشہ کے باعث محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کردی ہے، آئندہ منگل اور بدھ کو درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے،ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق آج(ہفتہ) سے موسم گرم ہونے کا خدشہ ہے۔

جمعرات کے بعد سے گرمی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔کراچی میں اکتوبرویسے بھی گرم رہتاہے، کراچی کادرجہ حرارت 4سے 5ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :