نواز شریف لمبے عرصے کیلئے ملک چھوڑ گئے، واپسی کی ٹکٹ اگلے برس کیلئے کروا لی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 7 اکتوبر 2017 00:02

نواز شریف لمبے عرصے کیلئے ملک چھوڑ گئے، واپسی کی ٹکٹ اگلے برس کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اکتوبر2017ء) نواز شریف لمبے عرصے کیلئے ملک چھوڑ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف لمبے عرصے کیلئے ملک چھوڑ گئے ہیں۔ نواز شریف کی ٹکٹس پر واپسی کی تاریخ اگلے برس جنوری کے ماہ کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ نواز شریف اس لیے پاکستان واپس نہیں آئیں گے کیونکہ دسمبر تک ان کے نیب ریفرنسز کا فیصلہ ہو جائے گا۔ اسی لیے انہوں نے جان بوجھ کر جنوری کیلئے واپسی کے ٹکٹس کروائے ہیں۔ دوسری جانب آج مریم نواز نے بھی اعلان کیا ہے کہ نواز شریف اور ان کے بچے 9 اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :