کراچی میں محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا

آئندہ چند دنوں میں کراچی میں سورج سوا نیزے پر ہوگا، نواکتوبر کو پارہ چالیس ڈگری تک جا سکتا ہے‘ میٹ آفس

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 12:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اکتوبر2017ء) محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ چند دنوں کیلئے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تبدابیر کی ہدایت کردی۔ ترجمان کے مطابق آئندہ چند دنوں میں کراچی میں سورج سوا نیزے پر ہوگا، نواکتوبر کو پارہ چالیس ڈگری تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو ہوشیار کردیا، کیونکہ اکتوبر میں گرمی قیامت ڈھانے آرہی ہے اور اس دوران دھوپ چمکے گی اور سورج آگ برسائے گا۔

(جاری ہے)

گرم ترین ہفتہ کراچی والوں کا منتظر ہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ترجمان کے مطابق ابھی سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی ہے، جب کہ رئیل فیل اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ہفتے کو گرمی میں ایک ڈگری اضافہ ہوگا۔۔ جبکہ رئیل فیل بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ جائے گی۔ اکوویدر فورکاسٹ کے مطابق کراچی والوں کی چھٹی یعنی اتوار کو اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا اور رئیل فیل تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :