آزاد کشمیر کے عوام پر دھاندلی کی پیداوار حکومت مسلط ہے ‘جسے ہم نہ تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی اس حکومت کو چلنے دیں گے‘ نااہل نواز شریف عدلیہ سمیت اداروں کو کھلے عام چیلنج کر رہا ہے تاکہ ملک میں عدم استحکام پیدا کیا جائے آزاد کشمیر کے لوگ محب وطن ہیں ‘پاکستان کو عدم استحکام بنانے کی سازشوں اور کوششوں کو ہم ناکام بنادیں گے

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی بات چیت

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 16:26

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اکتوبر2017ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام پر دھاندلی کی پیداوار حکومت مسلط ہے ،جسے ہم نہ تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی اس حکومت کو چلنے دیں گئے ۔نااہل وزیر اعظم نواز شریف عدلیہ سمیت اداروں کو کھلے عام چیلنج کر رہا ہے تاکہ ملک میں عدم استحکام پیدا کیا جائے آزاد کشمیر کے لوگ محب وطن ہیں ،پاکستان کو عدم استحکام بنانے کی سازشوں اور کوششوں کو ہم ناکام بنادیں گے کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ مضبوط اور طاقت ور پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے ،فاروق حیدر نواز شریف کی تقسیم کی پالیسی کی پیروی کر رہا ہے،اسی پالیسی کی اطاعت کرتے ہوئے فاروق حیدر نے انڈیا کے ساتھ الحاق کی بات کی تھی ،ہم انڈیا کے ساتھ الحاق کا تصور میں بھی نہیں سوچ سکتے ،ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم نے میرپور میں سابق وزیر وممبر اسمبلی ملک نواز اور سابق صدر ڈسٹرکٹ ریاض جنجوعہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس خصوصی ملاقات میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور ملک نواز نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی عوام کش پالیسیوں کا فوری خاتمہ ضروری ہے۔

(جاری ہے)

،اس کیلئے میدان عمل میں نکلنا ہوگا۔ بیرسٹرسلطان محمودنے ملک نواز کو اس بات کا یقین دلایا کہ 27اکتوبر کو برلن ملین مارچ کے بعد وہ پوری قوت کے ساتھ آزادکشمیر کے سیاسی معاملات پر اپنی توجہ مرکوز کرکے دھاندلی کی حکومت کے خاتمہ کیلئے تحریک چلائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :