شہر قائد میں گرمی کی شدید لہر جاری،

کو درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا متعدد علاقوں میں فنی خرابی اور کیبل فالٹ کی وجہ سے بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بدستور جاری ،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

پیر 9 اکتوبر 2017 16:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2017ء) شہر قائد میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے ،پیر کو درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد گزشتہ کئی روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ، سمندر کی جانب سے چلنے والی ہوائیں بند ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو بھی کراچی کا درجہ حرارت40 ڈگری تک رہا جس کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جب کہ آئندہ 3 روز میں کراچی کے رجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب شہر میں بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کردیا ہے جب کہ متعدد علاقوں میں فنی خرابی اور کیبل فالٹ کی وجہ سے بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔گزشتہ روز بھی شدید گرمی کے باعث 70 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے تھے جس کے باعث کورنگی، لانڈھی اور شاہ فیصل سمیت کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :