فیصل ممتاز راٹھور نے پیپلز پارٹی کے مرکزی عہدیداران‘ ٹکٹ ہولڈرز ، ضلعی صدور کا اجلاس 18اکتوبر کو طلب کرلیا

اتوار 15 اکتوبر 2017 15:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آزاد کشمیر کے پارٹی صدر چوہدری لطیف اکبر کی ہونیوالی تفصیلی ملاقات کی روشنی میں مرکزی سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے مرکزی عہدیداران ٹکٹ ہولڈرز ، ضلعی صدور کا ایک غیر معمولی اجلاس 18اکتوبر دن 10بجے راولپنڈی میں طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان کے عام انتخابات ، پارٹی کی اسلام آباد پریڈ گرائونڈ میں گولڈن جوبلی تقریبات کا تاریخ ی جلسہ عام ، حکومت آزاد کشمیر لوٹ ، کھسوٹ ، مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم ، نیلم جہلم پراجیکٹ آبی تنازعہ سے پیدا ہونے والی صورتحال سمیت اہم قومی امور پر اہم فیصلے کئے جائیں گے جبکہ شہید جمہوریت دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو کی طویل ترین جلا وطنی کے موقع پر ملکی تاریخ کی سب سے بڑی دہشتگردی میں 170سے زائد انسانی جانوں کے ضیاع پر سانحہ کارساز کے سلسلہ میں تقریب بھی منعقد کی جائیگی۔

پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر نے گزشتہ روز پی وائی او کے چیئرمین سردار ضیاء القمر ، پی ایس ایف کے چیئرمین سردار عبدالشکور سمیت جملہ مرکزی عہدیداران ، ٹکٹ ہولڈرز ، نومنتخب ضلعی صدر کو بروقت اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کی استدعا کی ۔

متعلقہ عنوان :