پیپلزپارٹی جلد پاکستان اور آزاد کشمیر میں عوامی قوت سے دوبارہ برسر اقتدار آکر تعمیر وترقی کے ادھورے مشن کو پورا کرے گی

پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شاہین کوثر ڈار کی بات چیت

منگل 17 اکتوبر 2017 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شاہین کوثر ڈار نے کہا ہے پیپلزپارٹی جلد پاکستان اور آزاد کشمیر میں عوامی قوت کے بل بوتے پر دوبارہ برسر اقتدار آکر تعمیر وترقی کے ادھورے مشن کو پورا کرے گی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پی پی آزاد کشمیر میں پوری طرح فعال ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری لطیف اکبر جیسے فعال سیاسی کارکن کی قیادت میسر آنے کے بعد پی پی کے اندر نئی جان پیدا ہو گئی ہے۔پیپلزپارٹی کی نئی تنظیم سازی نظریاتی کارکنوں کو جائز مقام دیکر پارٹی کی نطریاتی احساس بحال کروائی گئی ہے۔نظریاتی کارکنان پارٹی کا اصل اثاثہ ہیں۔شاہین کوثر ڈار نے کہا کہ پی پی نے اپنے پارٹی کا اصل اثاثہ ہیں۔شاہین کوثر ڈار نے کہا کہ پی پی نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں اربوں روپے کے پراجیکٹس دیکر ریاست کے اندر تعمیر وترقی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔تعلیمی پیکج،ہیلتھ پیکج،یونیورسٹیز اور میڈیکل کالج کے منصوبے پی پی دور کی شاندار مثالیں ہیں جو تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :