ایک سال قبل ہی ایم کیو ایم اور سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا، مجھے پارٹی سے خارج کرنے کا اعلان مضحکہ خیز ہے،ارم عظیم فاروقی

میری جان کو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان سے خطرہ ہے ،جس طرح نواز شریف کو اقامہ رکھنے کے الزام میں نااہل قرار دیا گیا اسی ایم کیو ایم کے کئی منتخب نمائندوں کے پاس بھی اقامہ ہے جس کا اعلی عدالتیں نوٹس لیکر انہیں نا اہل قرار دیں، میڈیا سے بات چیت

منگل 17 اکتوبر 2017 20:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) ایم کیو ایم کی سابق خاتون رہنما اوررکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک سال قبل ہی ایم کیو ایم اور سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا، اب ایم کیو ایم کی جانب سے مجھے پارٹی سے خارج کرنے کا اعلان مضحکہ خیز ہے، میری جان کو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان سے خطرہ ہے ،جس طرح نواز شریف کو اقامہ رکھنے کے الزام میں نااہل قرار دیا گیا اسی ایم کیو ایم کے کئی منتخب نمائندوں کے پاس بھی اقامہ ہے جس کا اعلی عدالتیں نوٹس لے کر انہیں نا اہل قرار دیں،،منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میر استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کے پاس موجود ہے اور میں نے ملاقات کر کے بھی ان کو اپنے فیصلہ سے آگاہ کردیا تھا،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں دو گروپ کام کررہے ہیں، انہوں نے مبینہ طور پر الزام لگا یا کہ عامر خان، خواجہ اظہار الحسن، فیصل سبزواری ، سلمان مجاہد بلوچ، ایم کیوایم کی قیادت کے خلاف کام کررہے ہیں، ان لوگوں نے پارٹی کو پیسہ بنانے کی مشین بنالیا ہے اورانہوں نے کہا کہ پارٹی میں فاروق ستار، کامران ٹیسوری، خواجہ سہیل، کشور زہرا، خوش بخت شجاعت، کنور نوید جمیل جیسے اچھے اور مخلص لوگ موجود ہیں جو قوم اور پارٹی کو بحران سے نکالنے کی کو شش کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں پارٹی سے استعفیٰ دیا تو پاکستان میں پارٹی کی قیادت نے مجھ سے رابطہ کیا،، کنور نوید اور کشور زہرا نے مجھ سے ملاقات کی اوریقین دلایا کہ ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ میں بانی ایم کیو ایم کی دئیے جانے والے ٹکٹ پر جیتی تھی مگر پاکستان مخالف نعروں کی وجہ سے میں بانی ایم کیو ایم سے اختلاف کرتے ہوئے ان کی دی ہوئی سیٹ انہیں واپس کردی،انہوں نے الزام لگایا کہ سلمان مجاہد بلوچ نے ایک وائٹ ایپس گروپ میںمجھ پر بہیودہ الزامات لگائے جس پر میں نے ان کی زبردست کلاس لی تھی، انہون نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان پر اس وقت ایک مافیا قابض ہے جو مال بنارہی ہے، انہوں نے مئیر کراچی وسیم اخترپر بھی الزام لگای کہ انہوں نے کراچی ترقیاتی پیکج سے ملنے والی چھ ارب روپے کی رقم کہاں استعمال کی اس کا حساب لیا جائے، انہوں نے پارٹی رہنما فیصل سبزواری کو 80لاکھ روپے کی بلٹ پروف گاڑی دلوائی و ہ رقم بقول فیصل سبزاوری انہوں نے واپس کردی ہے، ارم فاروقی نے ڈاکتر فاروق ستار سے کہا ہے کہ وہ پارٹی سے مخلص، شفاف لوگوں کو خارج کرنے کے بجائے بدعنوان لوگوں کو بغیر کسی دبائو کے باہر کریں ، فی الحال سیاست میں نہیں آرہی ہوں، پی ٹی آئی کراچی کی قیادت پسند نہیں آئی، پی پی میں جانے کا ارادہ نہیں اس جماعت میں تو خواتین کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہیمگر میں نیفیصلہ کیا ہے کہ کسی سیاسی جماعت میںشامل نہیں ہونگیں اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی این جی اوز کو فعال کر کے شہریوں کی خدمات کروں گی۔

(جاری ہے)

میں ایم کیو ایم میں رہتے ہوئے کبھی مالی کرپشن نہیں کی جس کی تعریف قائد تحریک بھی کرچکے ہیں۔