Live Updates

عمران خان کا مستقبل وزیراعظم نہیں اصغرخان جیسا ہوگا، بلاول بھٹوزرداری

پی ٹی آئی کو ملنے والی بیرونی فنڈنگ میں اسرائیل کا نام ہے،عمران خان نے پرویز مشرف کے ساتھ مل کر جمہوریت کے خلاف سازش کی،پائیدار جمہوریت کیلئے احتساب ضروری ہے،چئیرمین پی ٹی آئی خواتین کے بھی خلاف ہیں، کے پی کے میں خواتین کی تذلیل کا بل پاس ہوا، عمران خان نے ہرموقع پر جمہوریت کے خلاف اقدامات اٹھائے پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزردار ی کی دیوالی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:11

ٹنڈومحمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزردار ی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پرویز مشرف کے ساتھ مل کر جمہوریت کے خلاف سازش کی، ان کا مستقبل وزیراعظم نہیں بلکہ اصغرخان جیسا ہوگا،پائیدار جمہوریت کے لئے احتساب ضروری ہے،پی ٹی آئی کو ملنے والی بیرونی فنڈنگ میں اسرائیل کا نام ہے ،چئیرمین پی ٹی آئی خواتین کے بھی خلاف ہیں، کے پی کے میں خواتین کی تذلیل کا بل پاس ہوا، عمران خان نے ہرموقع پر جمہوریت کے خلاف اقدامات اٹھائے ۔

جمعرات کو ٹنڈو محمد خان میں دیوالی کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ پائیدار جمہوریت کے لئے احتساب نہایت ضروری ہے، نوازشریف و دیگر پر فرد جرم عائد ہونے سے جمہوریت کمزور نہیں ہوگی اور نا ہی یہ جمہوریت کے خلاف کوئی سازش ہے نوازشریف اور ان کے خاندان کے افراد کو چاہئے کہ خود پر لگے الزامات کا جواب دیں اور عدالتوں کا سامنا کریں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میرے وزیراعظم بننے کے لئے آئین میں ترمیم کی کوئی ضرورت نہیں پڑے گی جو قومی اسمبلی کا رکن بن سکتا ہے وہ وزیراعظم بھی بن سکتا ہے۔چیرمین پیپلزپارٹی نے کہا پی ٹی آئی کو بھی بیرونی فنڈنگ ملی ہے اور اس فنڈنگ میں اسرائیل کا بھی نام ہے، پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کہہ چکے کہ عمران خان نے بھارت سے فنڈ لئے، عمران خان کا مستقبل وزیراعظم بننا نہیں بلکہ ان کا حال اصغر خان جیسا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا وزراخود کہتے ہیں کہ صوبائی بجٹ سیعمران کا بجٹ چلتا ہے، تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلا لئی کے بیان نے ثابت کردیا کہ چئیرمین پی ٹی آئی خواتین کے بھی خلاف ہیں، افسوس کی بات ہے کہ کے پی میں خواتین کی تذلیل کا بل پاس ہوا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی سے ذاتی اختلاف نہیں لیکن عمران خان نے ہرموقع پر جمہوریت کے خلاف اقدامات اٹھائے ہمارا ان سے نظریاتی اختلاف ہے، انہوں نیپرویز مشرف کے ساتھ مل کر بھی جمہوریت کے خلاف سازش کی تھی جب کہ 2014 میں جمہوریت پر حملہ ہوا تو عمران خان سب سے آگے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات