وزارت امور کشمیر قائد اعظم کی تخلیق کردہ ہے جو اس کی افادیت و اہمیت واضح کرتی ہے ‘وزارت امور کشمیر کی وجہ سے آزاد کشمیر حکومت اور حکومت پاکستان کے مابین بہترین تعلق کار قائم ہیں
آزاد کشمیر حکومت کے وزیر مواصلات و ورکس چودھری محمد عزیز کی بات چیت
اتوار 22 اکتوبر 2017 15:50
(جاری ہے)
چودھری برجیس طاہر نے کشمیر کونسل کے ترقیاتی فنڈ ز آزاد کشمیر کے اندر خرچ کرنے کی سوچ اور حکمت عملی کو پروان چڑھایا اور اس میں کامیابی حاصل کی ۔
صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران چودھری محمد عزیز نے کہا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر نے آزاد کشمیر حکومت کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔آزاد کشمیر حکومت کے ترقیاتی بجٹ میں سو فیصد اضافہ اور حکومت کے اختیارات میں اضافہ کے لیے عبوری آئین ایکٹ 1974میں ترامیم کے لیے وفاقی سطح پر کمیٹی کا قیام برجیس طاہر کے ہی کارنامے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن چودھری برجیس طاہر کی سوچ اور حکمت عملی کے ساتھ ان کی پالیسی سے مطمئن ہے ۔انفرادی طور پر لوگوں کی شکایات ہو سکتی ہیں تاہم اجتماعی طور پر ہم وفاقی وزیر امور کشمیر کے کردار سے مطمئن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو زعماء وزیر امور کشمیر کے حوالے سے میڈیا کے ذریعے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں ان کا احترام ہے تاہم بہتر تھا کہ وہ مناسب فورم پر بات کرتے ۔جس انداز میں وزارت امور کشمیر اور چودھری برجیس طاہر کے خلاف محاذ کھولا گیا ہے وہ موجودہ حالات کے تناظر میں کسی صورت ملکی ،قومی اور جماعتی مفاد سے ہم آہنگ نہیں ہے۔حالات کی سنگینی اور نزاکت کا تقاضا ہے کہ باہمی اتحاد و یکجہتی کے ذریعے معاملات حل کیے جائیں ۔انتشار اور اختلافات سے موقع پرست اور ملک دشمن عناصر فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔توقع ہے کہ تمام احباب حساس معاملات پر سنجیدہ طرز عمل اختیار کریں گے۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی افراتفری اور انتشار کا سیز فائیر لائن کے اس پار منفی پیغام جاتا ہے ۔مقبوضہ کشمیر کے عوام تحریک آزادی کشمیر کے لیے گرانقدر قربانیاں دے رہے ہیں ۔مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بے مثال قربانیوں کا تقاضا ہے کہ آزاد کشمیر سے ان کی سیاسی ،اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.