لاہور،امن اور برداشت پر مبنی ڈرامہ فیسٹیول کے دوسرے روز 14ڈرامے پیش کیے گئے

جمعرات 26 اکتوبر 2017 21:43

لاہور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2017ء) امن،برداشت اور ہم آہنگی کے موضوع پر تین روزہ یونیک ڈرامہ فیسٹیول کے دوسرے روز الحمراء ہال نمبر 1اور 2میں 14ڈرامے پیش کیے گئے جن میں لاہور کے نامور تعلیمی اداروں نے امن اور برداشت کے حوالے سے مختلف خاکے پیش کیے اور ملک میں جاری بد امنی کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے امن وامان کی فضاء کو فروغ دینے کے حوالے سے خصوصی پیٖغام بھی عام کیا۔

فیسٹیول کے دوسرے روز کے مہمان خصوصی ترجمان حکومت پنجاب ملک محمد احمد خان،صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ اور ایم این اے کرن ڈٖارتھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے برداشت کو فروغ دینا ناگزیر ہے اور اسی سے ہم آہنگی کو فروغ دیا جاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کی طرف سے موجودہ حالات کومد نظر رکھتے ہوئے امن فیسٹیول کا انعقاد خوش آئندہے اور امید کی جاتی ہے کہ اس پیغام سے معاشرے میں مثبت تاثر کو فروغ حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ میں ایسی ہم نصابی سرگرمیاں صحت مند تعلیمی فروغ کیلئے انتہائی ضروری ہیں اور ان سرگرمیوں سے طلبہ نہ صرف نصابی حوالے سے اپنے کرادار ادا کرسکتے ہیں بلکہ وہ ایک مضبوط کردار کے حامل ہوکر معاشرے میں اپنا کلیدی کردار بھی ادا کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :