ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ریفنڈزکی مزید ایک اور قسط جاری کردی

3261ٹیکس گزاروں کو ساڑھے 12ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کر دئیے گئے

بدھ 1 نومبر 2017 19:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے سیلز ٹیکس ریفنڈزکی مزید ایک اور قسط جاری کردی،3261ٹیکس گزاروں کو ساڑھے 12ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے اعلامیہ کے مطابق 31اگست تک بنائے گئے 3261ریفنڈز پیمنٹآرڈرز کے تحت ساڑھے 12ارب روپے کے ریفنڈز جاری کر دئیے گئے۔ ایف بی آر نے اسٹیٹ بنک کو متعلقہ ٹیکس گزاروں کے آن لائن اکائونٹس میں براہ راست رقم منتقل کرنے کی سفارش کردی جس کے بعد یہ رقم آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بنک اکائوئنٹس میں منتقل ہو جائے گی۔حکومت نے ریفنڈز کی ادائیگی کے عمل کو تیز کیا ہے اور رواں مالی سال کے دوران ابھی تک 40ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز ادا کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :