نئی دلی ،عدالت نے سید صلاح الدین کے بیٹے سید شاہد یوسف کو عدالتی ریمانڈ پر تہاڑ جیل بھجوادیاگیا

بدھ 1 نومبر 2017 20:05

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2017ء) نئی دلی کی ایک عدالت نے معروف آزادی پسند رہنماء سید صلاح الدین کے بیٹے سید شاہد یوسف کو عدالتی ریمانڈ پر تہاڑ جیل بھجوادیا۔

(جاری ہے)

سید شاہد یوسف کو بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے گزشتہ ماہ نئی دلی میں اپنے ہیڈ کوارٹر پر طلب کرنے کے بعد گرفتار کرلیا تھا اور تب سے وہ این آئی اے کی حراست میں تھے ۔ انہیں عدالت میں پیش کیاگیا جس نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر دیدیا۔

متعلقہ عنوان :