ڈی ایچ کیو کے لیے ڈائیلاسزمشینیں نوازشریف کی طرف سے اہلیان کوٹلی کے لیے بڑاتحفہ ہیں‘ کوٹلی میںفری ایمرجنسی کے نفاذکے بعد46ہزارمریض مستفید ہوئے‘ لوگوںکوفری ایمرجنسی کے نفاذسے ریلیف مل رہاہے‘ صحت کے شعبہ کی طرف پوری توجہ مبذول کررکھی ہے‘ آزادکشمیرمیںمریضوںکی این جی اوپلاسٹی کی سہولیات دینے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں‘ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتالوںمیںسرنج سے لے کرہارٹ کے انجکشن تک فری دستیاب ہے

وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹلی میںڈائیلاسزسنٹرکے شعبہ کاافتتاح اورایمرجنسی کے معائنے کے بعدخطاب

پیر 6 نومبر 2017 15:46

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاہے کہ ڈی ایچ کیوکوٹلی کے لیے ڈائیلاسزمشینیںسابق وزیراعظم میاںمحمدنوازشریف کی طرف سے اہلیان کوٹلی کے لیے بڑاتحفہ ہیںضلع کوٹلی میںفری ایمرجنسی کے نفاذکے بعد46ہزارمریضوںکامستفیدہوناشعبہ صحت کے لیے حکومت آزادکشمیرکے اقدامات کامنہ بولتاثبوت ہے صحت کے شعبہ میںلوگوںکوفری ایمرجنسی کے نفاذسے ریلیف مل رہاہے جدیدعلاج میںایکویپمنٹ کی بڑی اہمیت ہے صحت کے شعبہ کی طرف پوری توجہ مبذول کررکھی ہے کوٹلی ہسپتال میںتتہ پانی،منڈھول،ہجیرہ،پلندری،حویلی سے مریض آنے کی وجہ سے بڑادبائو ہے ڈی ایچ کیو کی سہولیات بی ایچ یومیںنہیںدی جاسکتی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کوStrengthenکررہے ہیںاب آزادکشمیرمیںمریضوںکی این جی اوپلاسٹی کی سہولیات دینے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیںپوری منصوبہ بندی کے ساتھ چل رہے ہیںڈاکٹرزاپنی پوری توجہ خدمت خلق کے لیے صرف کردیںشعبہ صحت کے لیے انقلابی اقدامات کی بدولت آزادکشمیرکے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتالوںمیںسرنج سے لے کرہارٹ کے انجکشن تک فری دستیاب ہے عوام کوسہولیات میسرآرہی ہیںڈاکٹرزحضرات اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوںکوبروئے کارلاتے ہوئے خدمت خلق کریںان خیالات کااظہارانہوںنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹلی میںڈائیلاسزسنٹرکے شعبہ کاافتتاح اورایمرجنسی کے معائنے کے بعدایم ایس ڈاکٹرطارق محمودکی طرف سے ملٹی میڈیابریفنگ کے بعدخطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پروزیرصحت ڈاکٹرنجیب نقی،وزیرمال سردارفاروق سکندرخان،وزیربرقیات راجہ نثاراحمدخان،ممبراسمبلی راجہ نصیراحمدخان،امیدواراسمبلی راجہ اقبال،امیدواراسمبلی ملک محمدیوسف ودیگربھی موجودتھے۔وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاکہ صحت کے شعبہ کی ترقی کے لیے حکومت انقلابی اورٹھوس اقدامات کررہی ہے شعبہ صحت اورتعلیم ہمیشہ حکومت کی ترجیحات میںشامل رہے ہیںڈاکٹرزمریضوںکی نگہداشت اوردیکھ بھال کے لیے اپنی پوری توانائیوںاورصلاحیتوںکوبروئے کارلائیںہسپتال میںمریضوںکے علاج معالجے کے لیے ضروری سامان اورمشینوںکی فراہمی کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیںتاکہ صحت کے شعبہ کومزیداعلیٰ معیارکاحامل بنایاجاسکے۔

انہوںنے کہاکہ ڈی ایچ کیومیںایمرجنسی سروسز کے نفاذکے مثبت ثمرات آرہے ہیںڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی آبادی کے لحاظ سے اہمیت کاحامل ہے کوٹلی ہسپتال کواگلے مالی سال کے بجٹ میںنئی عمارت بنائیںگے ڈائیلاسزمشینیںسابق وزیراعظم میاںمحمدنوازشریف کاتحفہ ہیںبہتراندازمیںڈائیلاسزمشینیںچلانے سے زیادہ سے زیادہ افرادمستفیدہونگے تبدیلی لوگ محسوس کررہے ہیں۔

دریںاثناء وزیرصحت ڈاکٹرنجیب نقی نے کہاکہ شعبہ صحت میںانقلابی تبدیلیاںلارہے ہیںحکومت آزادکشمیرنے دیگرشعبوںکی طرح محکمہ صحت پربھی خصوصی توجہ دی ہوئی ہے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹلی کی ایمرجنسی سروس اس وقت بہترین ایمرجنسی سروس ہے نئی بھرتیوںمیںآزادکشمیرکے میڈیکل کالجزسے فارغ التحصیل ڈاکٹرزکوروزگارکے مواقع فراہم ہونگے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتالوںمیںایکویپمنٹ کی خریداری کے لیے فنڈزفراہم کیے جارہے ہیںضلع کوٹلی کے ہسپتال کی عمارت کوبہتربنانے کے لیے بھی اقدامات کررہے ہیں۔

وزیرصحت ڈاکٹرنجیب نقی نے کہاکہ محکمہ صحت میںایک ہزارآسامیاںتخلیق کی گئی ہیں۔وزیرمال سردارفاروق سکندرخان وزیراعظم آزادکشمیرکوہسپتال کے جملہ مسائل بلڈنگ،سٹاف کی کمی کے حوالے سے آگاہ کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :