ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2017 ڈسٹرکٹ ایسٹ نے ڈسٹرکٹ ملیر کو3-7سے ہرادیا

ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سبطین رضا کو شاندار کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ دیا گیا

پیر 6 نومبر 2017 22:45

ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2017 ڈسٹرکٹ ایسٹ نے ڈسٹرکٹ ملیر کو3-7سے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے زیراہتمام ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2017کا پانچواں میچ جو ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ڈسٹرکٹ ملیر کی ٹیموں ٹیم کے درمیان کھیلا گیا ڈسٹرکٹ ایسٹ باآسانی 3-7 سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2017 کا پانچواں میچ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا .

جس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ نے ڈسٹرکٹ ملیر کو 3-7سے ہرادیا. ڈسٹرکٹ ایسٹ ہاکی ٹیم کی جانب سے سبطین رضا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 6 گول داغ دیئے جبکہ ساتواں گول مناہل خالد نے کیا جبکہ مخالف ڈسٹرکٹ ملیر ہاکی ٹیم کی جانب سے فضیل خان,ازلان خان اور حسیم خان نے ایک ایک گول کیا.مذکورہ میچ کو شائقین نے بے حد سراہا .بہترین کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ ڈسٹرکٹ ایسٹ ہاکی ٹیم کے سبطین رضا کو پانچ ہزار کیش پرائز دیا گیا .

اس موقع پر مہمان خصوصی معروف بزنس مین و سابق پلیئر زاہد انور بیگ تھے .انکے علاوہ کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین, چیئرمین و ٹورنامنٹ ڈائریکٹر گلفراز خان,اسسٹنٹ ٹی ڈی عبدالعظیم خان,آرگنائزنگ سیکریٹری جاوید اقبال,ڈپٹی ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری ڈاکٹر ایس اے ماجد,عظمت پاشا، محسن علی خان سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :