آزاد کشمیر حکومت کی بدترین کارکردگی عوام کے سامنے آچکی، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

میرپور کے مسائل جوں کے توں پڑے ہیں، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر حکومت کو وارننگ دیتا ہوں پہلی فرصت میں میرپور کے حل طلب مسائل حل کیے جائے بصورت دیگر ہم راست اقدام اُٹھائیں گے ،تقریب سے خطاب

جمعہ 10 نومبر 2017 19:05

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت کی بدترین کارکردگی عوام کے سامنے آچکی ۔ میرپور کے مسائل جوں کے توں پڑے ہیںمیں حکومت کو وارننگ دیتا ہوں پہلی فرصت میں میرپور کے حل طلب مسائل حل کیے جائے بصورت دیگر ہم راست اقدام اُٹھائیں گے ۔

میرپو ر میں سوئی گیس جہاں تک میرے دورے حکومت میں لگی تھی آج بھی وہیں تک ہے۔اس میں ایک انچ کا اضافہ نہیں ہو سکا بن خرماں،نیو سٹی سمیت میرپور کے تمام دیہاتوں میں سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔اس سلسلے میںاب انتظار نہیں کیا جائے گا۔میرپور میں سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے جعلی تختیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

محکمہ والوں کو متنبہ کرتا ہوںمیر ے دور کی سکیموں پر دوسروں سے تختیاں لگوانے کا سلسلہ بند کیا جائے وگرنہ حالت خراب ہوں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بن خرماں اور چھپڑاں میں گلیوں کی سکیموں کے افتتاح کے موقع پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس سے قبل بیر سٹر سلطان محمودچوہدری جب بن خرماں پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔،اس موقع پر ینگ یونین چھپڑاں میں بیر سٹر سلطا ن زندہ باد کے فلک بوس نعرے لگے۔بیرسڑسلطان کو بن خرماں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے بگھی پر بیٹھاکر افتتاح گاہ لایا گیا۔

،استقبالی ہجوم سے ضافران مجید ،محمدعارف اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔افتتاح کے موقع پر پی ٹی آئی کے ڈویژنل صدر چوہدری محمد ایوب ،ضلعی صدر چوہدر ی محمدصدیق ،سٹی صدر چوہدری منشاء ،چوہدری عنصر صارم ،چوہدری امجد،چوہدری وحید پوٹھی ،عرفان رزاق ،خالق قربان ،مرزا بشارت ،عابد شاہ اور دیگر رہنمائوں نے بھی موجود تھے۔ بیرسٹر سلطا محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسا ئل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، لوگ اب حکومت کی نا قص کار کردگی سے واقف ہو چکے ہیں ۔

میرپور کے مسائل جوں کے توں پڑے ہیںمیں حکومت کو وارننگ دیتا ہوں پہلی فرست میں میرپور کے حل طلب مسائل حل کیے جائیں۔ بصورت دیگر ہم راست اقدام اُٹھائیں گے۔،میرپو ر میں سوئی گیس جہاں تک میرے دورے حکومت میں لگی تھی آج بھی وہیں تک ہے۔اس میں ایک انچ کا اضافہ نہیں ہو سکا بن خرماں،نیو سٹی سمیت میرپور کے تمام دیہاتوں میں سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔اگر ایسا نہ ہواتو اس کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :