مسلم لیگ (ن) متحد ‘کوئی تقسیم نہیں ہو رہی ‘رائے دینا ہر کسی کا حق ہے ‘(ن) تعمیر وترقی اور میرٹ کی بانی جماعت ہے ‘پاکستان میں سڑکوں کا جال بچھانے سمیت میٹرو سروس اور موٹر وے بنا کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمالائرز فورم ضلع میرپور کے صدر شجاع حیدر لودھی کی بات چیت

ہفتہ 11 نومبر 2017 13:51

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمالائرز فورم ضلع میرپور کے صدر شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن متحد کوئی تقسیم نہیں ہو رہی رائے دینا ہر ایک کا حق ہے کارکنان متحد ہیں مسلم لیگ ن تعمیر وترقی اور میرٹ کی بانی جماعت ہے پاکستان کے اندر سڑکوں کا جال بچھانے سمیت میٹرو سروس اور موٹر وے بنا کر پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا ہے میاں محمد نواز شریف ایٹمی پاکستان کے بھی خالق ہیں آزادکشمیر کے اندر وزیراعظم و صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں میرٹ کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے این ٹی ایس کا نفاذ ایک زندہ مثال ہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اقتدار میں آ کر غریبوں کے لیے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں جس میں سستے انصاف کی فراہمی ،تعلیم ،صحت اور روزگار کو اپنے منشور کے مطابق لاگو کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمالائرز فورم ضلع میرپور کے صدر شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر حکومت نے عرصہ ڈیڑھ سال میں آزادکشمیر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور بہت سے بڑے اور میگا پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے انشاء اللہ مسلم لیگ ن آزاد حکومت آزادکشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنا کر دم لے گی ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور این اے 120کے ضمنی الیکشن میں کلثوم نواز تاریخ ساز کامیابی نے مخالفین پر سکتہ طاری کر دیا ہے انشاء اللہ 2018کا الیکشن بھی پاکستان مسلم لیگ ن ہی جیتے اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر نے میرپور میں سٹریٹ لائٹس ،اسٹیڈیم گرائونڈ کا افتتاح کر کے میرپور کے شہریوں کے دل جیت لیے ہیں ،مخالفین کے پروپیگنڈے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں میرپور کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک سال میں انقلابی ترقیاتی کام ہوئے ہیں جو اس سے قبل کوئی بھی حکومت نہیں کر سکی

متعلقہ عنوان :