مقبوضہ کشمیر: مختلف علاقوں میں قابض فوج کا سرچ آپریشن، 6 کشمیری گرفتار

ہفتہ 11 نومبر 2017 18:04

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں جاری سرچ آپریشن سے 6 نوجوان کشمیری گرفتار کرلئے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں کی جانب سے شوپیاں اور پلواما کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ بارمولا میں بھی رات گئے سرچ آپریشن کیا گیا۔

غاضب بھارتی فوج نے 6 کشمیری نوجوانوں کا گرفتار کرلیا۔ گرفتار نوجوانوں میں 4 نوجوان دسویں جماعت کے طالب علم ہیں جنہیں آج ہونے والے امتحانات میں شرکت کرنا تھی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے اپنے بیان میں کشمیر میں جاری بھارتی تشدد کی مذمت کی۔چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ جموں اور کشمیر فطری طور پر پاکستان کا حصہ ہے۔

قابض بھارتی فوجیوں نے 6 لاکھ مظلوم کشمیریوں کو شہید کیا۔ جبکہ یاسین ملک کا کہنا تھا کہ بھارت آزادی کی تحریک کو دبانے کے لئے پر تشدد طریقے آزما رہا ہے مگر اس میں کامیاب نہیں ہوگا۔ میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی جارحیت پر اقوام عالم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :