بارشوں کا نظام پاکستان میں داخل ،نوکنڈی میں بارش،

پاک ایران سرحدی پہاڑی علاقوں میں شدید بارش سے طغیانی نوکنڈی ، نوشکی اور آس پاس کے علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

پیر 13 نومبر 2017 12:16

بارشوں کا نظام پاکستان میں داخل ،نوکنڈی میں بارش،
کوئٹہ/نوکنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) اسموگ سے چھٹکارے کے لیے اچھی خبر ،بارش کا سسٹم بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں داخل ہوگیا ، نوکنڈی میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوگئی، پاک ایران سرحدی پہاڑی علاقوں میں شدید بارش سے طغیانی آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کوبارش کا سسٹم بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں داخل ہو نے سے نوکنڈی کے علاقے میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات پاک ایران سرحدی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہو ئی جہاں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ بارش سے پاک ایران سرحدی پہاڑی علاقوں میں طغیانی آگئی، بلوچستان کے شہر نوکنڈی میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش ہو نے سے سردی مزید بڑھ گئی۔علاوہ ازیں نوشکی اور آس پاس کے علاقوں میں برسات سے موسم سردہوگیا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، پنجاب، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، کوئٹہ سمیت بلوچستان، خیبر پختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :